متعلقہ بیماری کا نام لکھ کر تلاش کریں

چہرے کی چمک دمک اور جلد کی تروتازگی کیلئے فیس ماسک

 چہرے کی چمک دمک اور جلد کی تروتازگی کیلئے فیس ماسک ایک اہم ضرورت بن چکی ہے۔ بازار میں دستیاب فیس ماسک نہ صرف مہنگے ہیں بلکہ اتنے موثر بھی نہیں جو آپ بآسانی گھر پر بناسکتے ہیں۔
٭ کیلے کا ماسک
آدھا کیلا، ایک انڈے کی سفیدی اور ایک چمچ دہی کو اچھی طرح مکس کرکے 15 منٹ کیلئے چہرے پر لگائیں اور پھر دھوئیں۔
٭ شہد اور لیموں کا ماسک
دو چمچ شہد اور دو چمچ لیموں کا رس مکس کرکے تقریباً آدھے گھنٹے کیلئے چہرے پر لگائیں۔
٭ کھیرے اور تربوز کا ماسک
دو مچمچ کھیرے کا جوس، دو چمچ تربوز کا جوس، ایک چمچ دہی اور ایک چمچ دودھ کا پاﺅڈر لے کر اچھی طرح ملالیں، اسے تقریباً 15 منٹ کیلئے لگائیں۔
٭ سورج مکھی ماسک
دو چمچ سورج مکھی کے بیج لے کر رات بھر دودھ میں بھگو کررکھیں، صبح اسے پیس کر 10 منٹ کیلئے چہرے پگ لگائیں۔
٭ دہی کا ماسک
ایک چمچ دہی میں ایک چمچم نیم گرم شہد ملالیں، اسے 15 منٹ کیلئے لگانا چاہیے۔
٭ دودھ کا ماسک
تین چمچ دودھ، ایک چمچم لیموں کا رس اور تھوڑی سی ہلدی لے کر اچھی طرح ملالیں، اسے چہرے پر لگانے کے بعد خشک ہونے کا انتظار کریں اور پھر دھولیں۔
٭ مالٹے کے چھلکے اور دہی کا ماسک
مالٹے کے چھلکوں کو دھوپ میں سکھا کر پیس لیں اور اس میں 2 چمچ دہی ڈال کر مکس کرلیں، اسے آدھا گھنٹے کیلئے چہرے پر لگائیں۔
٭ بالائی اور زعفران کا ماسک
زعفران کو دودھ میں رات بھر بھگوکر رکھیں صبح زعفران میں 2چمچ بالائی مکس کرلیں، اسے 15 منٹ کیلئے لگائیں اور اس کے بعد گیلے کپڑے سے صاف کریں

کیڑے مکوڑوں سے بچاﺅ کے آسان طریقے

کیڑے مکوڑوں سے بچاﺅ کے آسان طریقے
برمنگھم (نیوز ڈیسک) اگر آپ کے گھر میں اور خصوصاً باورچی خانے میں کیڑیوں کا آنا جانا شروع ہوجائے تو ان سے نجات مشکل ہوجاتی ہے، مگر مندرجہ ذیل گھریلو ٹوٹکوں کے استعمال سے یقیناً یہ کام بہت آسان ہوجاتا ہے۔
-1 چینی کو پیس کر بیکنگ سوڈے کے ساتھ مکس کریں اور کیڑیوں کی گزرگاہ کے ساتھ ساتھ چھڑک دیں، کیڑیاں اسے کھائیں گے اور دنیا سے رخصت ہوجائیں گی۔
-2 کیڑیاں جہاں سے نمودار ہوتی ہوں وہاں سرکہ چھڑک دیں، کیڑیاں بھاگ جائیں گی۔
-3 عام نمک کو پانی میں حل کرکے کیڑیوں والی جگہ پر سپرے کریں، کیڑیاں غائب ہوجائیں گی۔
-4 صابن (خصوصاً برتن دھونے والا) کو پانی میں مکس کرکے سپرے کردیں۔
-5 لیموں کا جوس بھی کیڑیوں کو بھگانے کیلئے کارگر ہے، لیموں کا رس پانی میں ڈال کر متاثرہ جگہ پر سپرے کریں۔

املی کے وہ حیرت انگیز فوائد جن سے آپ واقف نہیں



) املی کا استعمال کھانوں کو پرلطف بنانے اور خصوصاً مزیدار مشروبات بنانے کیلئے بکثرت کیا جاتا ہے لیکن املکی کے طبی فوائد بھی کچھ کم نہیں ہیں:
.. املی ہاضمے کو بہتر کرتی ہے اور قبض سے نجات دلاتی ہے۔
.. املی میں پایا جانے والا ٹارٹارک ایسڈ اور فائبر بڑی آنت کے کینسر سے بچاتا ہے۔
٭.... املی کا گودا بلڈ کولیسٹرول کی زیادتی اور دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
.. املی میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جو بصارت کو تقویت دیتا ہے اور آنکھوں کو خشکی سے بچاتا ہے۔
... املی قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے، کئی طرح کے انفیکشن سے بچاتی ہے اور بخار میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔
.. املی میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹ جلد کو انفیکشن سے بچاتے ہیں اور اسے تروتازہ اور صحتمند رکھتے ہیں

پیٹ کے کیڑوں سے نجات کیلئے آسان نسخے

 بڑھتے ہوئے بچوں میں آنتوں کے کیڑوں کا مسئلہ پیدا ہونے کا خدشہ کافی زیادہ ہوتا ہے کیونکہ یہ بچے اکثر غیر محفوظ اشیاءکو منہ میں ڈال لیتے ہیں۔ اس مسئلے کی علامت میں گیس، جی متلانا، قے ہونا اور پیٹ کا درد شامل ہیں، اس بیماری کے علاج کیلئےءمندرجہ ذیل آسان گھریلو ٹوٹکے بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں:
٭.... کدو کے بیج پیس کر پھلوں کے جوس یا کسی بھی مشروب میں ملا کر پئیں، یا کدو کے بیج پیس کر سویا ملک میں ڈالیں اور ساتھ کچھ پسا ہوا پیاز بھی شامل کرلیں۔ بہتر ہے کہ اسے استعمال کرنے کے تین گھنٹے بعد جلاب لیں۔
٭.... کچے پپیتے کا گودا لے کر جوس نکال لیں اور ایک چمچ شہد ڈال کر نہار منہ پئیں۔
٭.... آنتوں کے کیڑوں کا ایک آسان علاج انار کے چھلکے ہیں۔ ان چھلکوں کو خشک کرکے پیس لیں اور تقریباً 3 گرام پاﺅڈر کو پانی کے بڑے گلاس میں ڈال کرپئیں۔
٭.... ایک اور سادہ مگر قدرے کڑوا حل یہ ہے کہ ادرک کی چند گھٹلیاں لے کر انہیں پیس لیں یا کدوکش کرکے کچا کھالیں۔
مندرجہ بالا طریقوں سے افاقہ نہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے ضرور رابطہ کریں۔
معزز قارئین اكرام اس بلاگ كا مقصد آپ كو دیسی ٹوٹكے اور گریلو علاج كے روائتی طریقہ كار سے آگاہ كرنا ہے. یہ نسخہ جات اور ٹوٹكے آپ كی دلچسپی كے لیے مختلف جرائد و رسائل سے پیش كیے جاتے ہیں. استعمال میں خرابی كی صورت میں آپ خود ذمہ دار ہیں
اگر آپ دیسی ٹوٹكے شئیر كرنا چاہتے ہیں یا كچھ پوچھنا چاہتے ہیں تو میل كیجیے
siden1993@gmail.com