متعلقہ بیماری کا نام لکھ کر تلاش کریں

زیتون کے تیل میں تھوڑا سا نمک ملا کر آپ اس سے ایسا فائدہ اٹھاسکتے ہیں کہ جان کر آپ کے لئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

Joron ke dard ka ilaj-joron ke dard ka nuskha-joroon ke dard ka tel
اگر جسم کے کسی حصے میں درد ہوتو انسان بے بس ہوجاتا ہے اور اس سے نجات کے لئے کئی طرح کے ٹوٹکے بھی آزماتا ہے یکن اگر آپ یہی کام زیتون کے تیل میں نمک ملاکر کریں تو آپ کو سکون مل جائے گا۔
ایک برتن میں دس بڑے چمچ نمک اور20بڑے چمچ زیتون کے تیل کے ڈالیں اور اسے اچھی طرح سیل کرکے دو دن تک پڑا رہنے دیں۔اب اس تیل سے ہر صبح متاثرہ حصے کی مالش کریں اور صرف 10دن میں آپ کی تمام دردیں ٹھیک ہوجائیں گی۔

زیتون کے تیل اور شہد کو ملا کر جسم کے اس حصے پر لگانے سے ایسا فائدہ ملے گا کہ آپ یہ کام روز کریں گے

اگر آپ اپنے رکھے اور بے جان بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں اور ہر طرح کا علاج کرچکے ہیں لیکن افاقہ نہیں ہورہا تو پریشان نہ ہوں کیونکہ آج ہم آپ کو ایک ایسا ماسک بتائیں گے جس کے استعمال سے آپ کے بال قدرتی طور پر چمکدار، خوبصورت اور لمبے ہوں گے۔
اجزاء
ایک چائے کا چمچ دارچینی پسی ہوئی
آدھا کپ زیتون کا تیل
ایک چائے کا چمچ شہد
بنانے کا طریقہ
زیتون کوتیل کو پین میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں، جب تیل گرم ہونے لگے تو اسے اتار کر ڈونگے میں ڈال لیں،اب اس میں دارچینی ڈالیں اور ساتھ ہی شہد بھی ملادیں۔ اسے اچھی طرح حل کریں اور ٹھنڈا کرلیں۔اب اس محلول کو اپنے بالوں کی جڑوں میں لگاکر 15منٹ تک لگارہنے دیں۔ یہ ماسک روزانہ ایک ہفتہ تک استعمال کریں اور واضح فرق دیکھیں۔

وہ ایک قدرتی چیزجو آپ کے بالوں کو سفید ہونے دے نہ کبھی گرنے دے

کچھ لوگوں کے بال وقت سے پہلے ہی سفید ہوجاتے ہیں اور کچھ کے جلد گر جاتے ہیں لیکن اگرآپ سر میں ناریل کا تیل لگائیں تو اس طرح کے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔
ناریل کے تیل میں کاربوہائیڈریٹس،وٹامنزاور منرلز پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ سر کی جلد کے لئے بہت ہی زیادہ مفید ہے اور سر میں موجود خشکی،جوﺅں اورروکھا پن کو ٹھیک کرتا ہے۔اگر آپ ناریل کے تیل میں کڑی پتا ڈال کر ابالیں اور اسے سر میں لگائیں تو اس کی وجہ سے بال گنا بند ہوجائیں گے۔اسی طرح اگر لیموں پانی اور ناریل کے تیل کو ملاکر سر میں لگانے سے بھی بال گرنا کم ہوجائیں گے۔
ناریل کے تیل کو سر میں لگانے سے نمی بخارات بن کر نہیں اڑتی اور سر تر رہتا ہے جس کی وجہ سے بال روکھے اور بے جان نہیں ہوتے۔جن لوگوں کو سر میں بے پناہ پسینہ آتا ہے اگر وہ سر میں ناریل کا تیل لگائیں تو ان کا سر ٹھنڈا رہے گا اور پسینہ آنا بھی کم ہوجائے گا۔
اگرآپ سر میں سفید بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں تو رات کو سونے سے قبل ناریل کے تیل کو تھوڑا سا گرم کریںاور اس میں نیاز بو(لیونڈر)کا تیل شامل کریں۔اس تیل کے مکسچر کو رات کو سر میں لگائیں اور اگلے دن دھولیں۔آپ اس عمل کو تب تک دہراسکتے ہیں جب تک آپ کو مطلوبہ نتائج نہ مل جائیں۔

کیلوں کے استعمال کا ایسا نسخہ جو آپ کو شدید ترین کھانسی اور سینے کی بیماریوں سے فوری نجات دلادے

آپ نے کیلوں کوپیٹ ٹھیک کرنے کے لئے تو استعمال کیا ہوگا لیکن آج ہم آپ کوکیلوں کاایک ایسا استعمال بتائیں گے کہ جس کی وجہ سے آپ شدید ترین کھانسی اور سینے کی بیماریوں سے فوری نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
اجزاء اوربنانے کا طریقہ
دو کیلے درمیانے سائزکے
400ملی لیٹر ابلاہوا پانی
دو چمچ شہد یاچینی(شہد کی صورت میں اسے پانی ابالنے کے بعدڈالیں)

مزید جانئے: وہ ایک قدرتی چیزجو آپ کے بالوں کو سفید ہونے دے نہ کبھی گرنے دے
کیلوں کو کسی چمچ یا کانٹے کے ساتھ اچھی طرح پیس لیں،چمچ اور کانٹا لکڑی کا بنا ہو۔اب اس میں چینی ڈالیں اوراچھی طرح پیسیں اوراگرشہدڈالنے کا ارادہ ہوتو شہد کوآخرمیں ڈالیں۔اب اس میں ابلا ہوا پانی ڈالیں اور30منٹ تک پڑا رہنے دیں،اس کے بعد چھان اس محلول کودن میں چار بار استعمال کریں۔کچھ ہی دنوں میںآپ کی کھانسی ختم ہوجائے گی۔
معزز قارئین اكرام اس بلاگ كا مقصد آپ كو دیسی ٹوٹكے اور گریلو علاج كے روائتی طریقہ كار سے آگاہ كرنا ہے. یہ نسخہ جات اور ٹوٹكے آپ كی دلچسپی كے لیے مختلف جرائد و رسائل سے پیش كیے جاتے ہیں. استعمال میں خرابی كی صورت میں آپ خود ذمہ دار ہیں
اگر آپ دیسی ٹوٹكے شئیر كرنا چاہتے ہیں یا كچھ پوچھنا چاہتے ہیں تو میل كیجیے
siden1993@gmail.com