متعلقہ بیماری کا نام لکھ کر تلاش کریں

رنگت نکھارنے کے لئے آسان قدرتی نسخے


    آج کل خواتین میں رنگ صاف اور گورا ہونے کی خواہشات، کیل مہاسوں سے جلد نجات کی جستجو ان کو ہر شخص اور ہر غیر مستند ذرائع سے پہنچنے والے بے جا، غیر معیاری اور نقصان دہ ٹوٹکوں اور آمیزوں کے استعمال پر مائل کرتی ہے اور نتیجتاً اس کے انتہائی مضر اثرات سے دوچار کرتا ہے
    اسی طرح ہماری اکثر و بیشتر خواتین ہر عام ملنے والی کریمیں اور معلومات پر آنکھیں بند کرکے عمل اس غلط فہمی کا شکار ہوکر کرتی ہیں کہ زیادہ مقدار میں چہرے پر طرح طرح کی کریمیں اور بے جا ٹوٹکوں کا استعمال ان کی جلد کو گورا اور خوشنما بنادے گا اور اپنے چہرے کی جلد کی خوبصور رنگت اور ہمواری و لچک کو تہس نہس کردیتی ہیں۔
    چند سادہ اور آزمودہ ٹوٹکے
    ٭ چہرے پر شہد لگانے سے جلد کی صفائی اور تروتازگی عمل میں آتی ہے۔
    ٭ اسی طرھ دودھ اور آٹے کا مخلوط بھی ہفتہ میں ایک سے دو مرتبہ لگانا جلد کو دلکشی اور بے داغی کے نتائج دیتا ہے۔
    ٭ ہفتہ میں ایک سے دو بار ٹماٹر یا کھیرا بھی جلد پر لگانا مفید ہے جدل کو ٹھنڈک پخشتا ہے اور داغ دھگبوں کو ہلکا کرنے میں مدد دیتا ہے۔
    ٭ بیسن اور لیموں سے ہفتہ میں ایک سے دو بار چہرہ دھونے سے چہرہ صاف اور شاداب رہتا ہے۔
    ٭ دن میں ایک دو بار عرق گلاب کا اسپرے بھی جلد کی اارائش اور نرمی کے لئے مفید ہے۔
    تازہ ایلوویرا کی افادیت بھی افزئش حسن میں پائی جاتی ہے، اس کا جل زخموں کو ٹھنڈک اور تکلیف سے نجات دلانے میں مددگار ہے۔
    ٭ روزانہ 8-10 گلاس پانی ینے سے کون زہریلے اجزاءسے صاف اور چہرہ تروتازہ رہتا ہے۔
    ٭ خوراک: خواتین خوبصورت جلد کے لئے بہت جتن کرتی ہیں لیکن کھانے پینے پر اتنی توجہ نہیں دیتیں۔ یہ بات خاص طور پر غور سے سن لیں کہ متوازن غذا کئی طرح کی بیماریوں سے بچاتی ہے اور جلد کو دیر تک جواں، حسین اور تازہ رکھنے میں بہتر خوراک اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ خواتین چاکلیٹ، چپس، فرائی کئے ہوئے کھانوں اور اس قسم کی چیزیں کھانے میں زیادہ دلچسپی لے کر خوراک کا اچھا انتخاب کرنے سے قاصر رہتی ہیں، نتیجتاً داغ دھبوں سے دوچار ہوتی ہیں۔ اپنی خوراک میں تازہ ہری سبزیاں، کھیرا، ٹماٹر، پالک اور تازہ رسیلے پھلوں تربوز، اسٹرابری، کینو، انگور وغیرہ وک شامل کریں ان میں موجود وٹامن اے، سی اور ای کی مقدار آپ کو اندرونی قوت مدافعت دے کر جلد کو واضح نکھار اور خوبصورتی قدرتی طور پر بخشتے ہیں۔
    سن بلاک: سن بلاک کا مناسب استعمال 1/2 چائے کا چمچ روزانہ دھوپ میں نکلنے سے پہلے نہ صرف چہرے کو یووی شعاﺅں اور غرض کے بدنما رنگ سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ جھریوں کی روک تھام کے لئے بھی انتہائی مفید ہے۔
    ذاتی حفظان صحت: چہرے پر گندے ہاتھوِں، بالوں کو لگنے سے روکنے اور تکیہ غلاف دو دن کے بعد بدلنے سے کیل مہاسوں کی افزائش میں کمی کے ساتھ ساتھ ہموار تروتازہ جلد حاصل کی جاسکتی ہے۔
    آئرن کی کمی: خواتین چہرے کو نکھارنے کے لئے لاکھ کوشش کریں، بے جا ٹوٹکے اور کریمیں آزمائیں مگر جلد کی سرخی اور شادابی کا ختم ہونا، پیلا پن، زردہ رنگت اور ساتھ غنودگی، کمزوری تھکاوٹ، بھوک کا اڑجانا اور دھڑکن کا تیز ہونا، انیمیا یا خون کی کمی کی واضح علامتیں ہوسکتی ہیں۔ خون کی کمی سے انیمیا کا علاج مستند ڈاکٹر سے مشورے اور ٹیسٹ کے بعد آئرن سپلیمنٹ اور غذا میں سرخ گوشت، کلیجی، دالیں، مچھلی، انڈہ، جوکا دلیہ، خوبانی، آلو بخارہ، پالک اور دیگر سبز پتوں والی سزیوں میں فولاد کی مقدار سے پورا ہوتا ہے جو خون کا مناسب فعل پورا کرکے جلد کی پیلاہٹ کو دور کرے گا، اس سے چہرے کا نکھار اور دلکشی واپس لوٹے گی۔ 
    مندرجہ بالا نکات پر عمل پیرا ہوکر ہدایات پر باقاعدگی سے خیال کرنا آمیزوں اور غیر توثیق شدہ ٹوٹکوں سے پرہیز، اندرونی صحت اور توانا زندگی کی طرف گامزن کرتی ہے، چہرے کو لازمی دلکشی ملتی ہے۔

    کوئی تبصرے نہیں:

    ایک تبصرہ شائع کریں

    معزز قارئین اكرام اس بلاگ كا مقصد آپ كو دیسی ٹوٹكے اور گریلو علاج كے روائتی طریقہ كار سے آگاہ كرنا ہے. یہ نسخہ جات اور ٹوٹكے آپ كی دلچسپی كے لیے مختلف جرائد و رسائل سے پیش كیے جاتے ہیں. استعمال میں خرابی كی صورت میں آپ خود ذمہ دار ہیں
    اگر آپ دیسی ٹوٹكے شئیر كرنا چاہتے ہیں یا كچھ پوچھنا چاہتے ہیں تو میل كیجیے
    siden1993@gmail.com