متعلقہ بیماری کا نام لکھ کر تلاش کریں

معدے اور آنتوں کی گیس کا کامیاب دیسی نسخہ

دیسی نسخے
اگر آپ کا پیٹ پھولاہوارہتاہے یا سینے میں جلن،قبض اور گیس رہتی ہے تو اسے معمولی نہ لیں کیونکہ یہ Helicobacter pylorusبیکٹیریا کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔دنیا بھرمیں دوتہائی افراد اس سے متاثر ہوتے ہیں اوریہ گندے کھانے اور پانی کی وجہ سے منتقل ہوتا ہے۔اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تویہ معدے کا کینسر اور السرکا باعث بھی بنتا ہے۔اس بیکٹیریا کی وجہ سے انسان نہ صرف معدے کی بیماری میں مبتلاہوجاتا ہے بلکہ دیگر بیماریاں جیسے سردرد،دل کے امراض اور ڈپریشن ہوسکتی ہیں۔
اچھی بات یہ ہے کہ اگربروقت اس کا علاج شروع کردیا جائے تو اس سے نجات ممکن ہوتی ہے۔آپ کو چاہیے کہ اپنے معالج سے مشورہ کرنے کے ساتھ اپنی غذا میں تبدیلی کریں۔ایسی غذائیں جن میں وٹامن اے،سی ،ای اورزنک شامل ہوں کا استعمال بڑھا دیں۔آپ چاہیں تو گیس سے نجات کے لئے ذیل میں دئیے ہوئے نسخہ کو آزما سکتے ہیں۔
ایک لیموں
ایک کھیرا
ایک چائے کا چمچ ادرک پسا ہوا
دھنیا یا parsleyتھوڑاسا
آدھ گلاس پانی
تمام اجزاءکو ایک بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں اور اس مشروب کو پی لیں۔یہ مشروب نہ صرف معدے کو Helicobacter pylorusسے پاک کرے گا بلکہ یہ پیٹ کی چربی کے لئے بھی بہت مفید ہے اور اسے پیتے ہی آپ کو جسم میں خوشگوار تبدیلی کا احساس ہوگا۔اس کے علاوہ آپ کو چاہیے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

معزز قارئین اكرام اس بلاگ كا مقصد آپ كو دیسی ٹوٹكے اور گریلو علاج كے روائتی طریقہ كار سے آگاہ كرنا ہے. یہ نسخہ جات اور ٹوٹكے آپ كی دلچسپی كے لیے مختلف جرائد و رسائل سے پیش كیے جاتے ہیں. استعمال میں خرابی كی صورت میں آپ خود ذمہ دار ہیں
اگر آپ دیسی ٹوٹكے شئیر كرنا چاہتے ہیں یا كچھ پوچھنا چاہتے ہیں تو میل كیجیے
siden1993@gmail.com