متعلقہ بیماری کا نام لکھ کر تلاش کریں

پیٹ میں گیس اور اس کا آسان علاج

بعض اوقات نظام انہضام کی بے قاعدگی کی وجہ سے معدے میں گیس جمع ہو جاتی ہے جوکہ سخت بے چینی اور تکلیف کا باعث بنتی ہے اس مسئلے کا قدرتی حل بہت آسان اور سادہ ہے جوکہ دراصل روزمرہ کی کچھ غذائی اشیاءمیں ہی پوشیدہ ہے۔ اس سلسلہ میں صنوبر کا پھل جو کہ چھوٹی چھوٹی گولیوں کی صورت میں ہوتا ہے انتہائی مفید ہے کھانے کے بعد اسے حسب ضرورت چبالینا چاہیئے پیٹ کے مسائل خصوصاََ گیس اور درد وغیرہ کیلئے سونف کے استعمال ایک آزمودہ نسخہ ہے یہ گردوں اور جگر کیلئے بھی مفید ہے۔ہاضمے کو درست رکھنے کیلئے الائچی بھی فائدہ مند ہے اسے سبزیوں اور چاولوں میں پکاتے وقت ڈالا جاسکتا ہے یا چائے اور قہوے میں ڈال کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گیس کو ختم کرتا ہے اور دھنیا نہ صرف خوشبو اور ذائقے کے ساتھ ہاضمے کو تیز کرتا ہے بلکہ گیس اور ہچکیوں سے بھی نجات دلواتا ہے اسے کھانا پکاتے وقت ساتھ شامل کیا جاسکتا ہے پیٹ میں گڑبڑ اور گیس کا ایک اچھا علاج لیمن بھی ہے کھانے کے بعد ایک کپ پانی میں ایک چمچ لیمن کا جوس اور آدھا چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر استعمال کریں ہاضمے اور خصوصاََگیس کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہلدی بھی انتہائی مفید ہے اسے سبزیوں یا چاولوں میں ڈال کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

معزز قارئین اكرام اس بلاگ كا مقصد آپ كو دیسی ٹوٹكے اور گریلو علاج كے روائتی طریقہ كار سے آگاہ كرنا ہے. یہ نسخہ جات اور ٹوٹكے آپ كی دلچسپی كے لیے مختلف جرائد و رسائل سے پیش كیے جاتے ہیں. استعمال میں خرابی كی صورت میں آپ خود ذمہ دار ہیں
اگر آپ دیسی ٹوٹكے شئیر كرنا چاہتے ہیں یا كچھ پوچھنا چاہتے ہیں تو میل كیجیے
siden1993@gmail.com