متعلقہ بیماری کا نام لکھ کر تلاش کریں

صرف پانی پینے کا وقت تبدیل کرکے وزن میں تیزی سے کمی کیسے کی جاسکتی ہے؟ سائنسدانوں نے بہترین مشورہ دے دیا، موٹے افراد کیلئے خوشخبری

صرف پانی پینے کا وقت تبدیل کرکے وزن میں تیزی سے کمی کیسے کی جاسکتی ہے؟ سائنسدانوں نے بہترین مشورہ دے دیا، 
موٹے افراد کیلئے خوشخبری
وزن میں کمی کی کوشش میں خود کو ہلکان کرنے کے باوجود آپ کے وزن میں کمی نہیں ہورہی، تو آپ اکیلے نہیں کیونکہ یہ مسئلہ ہر موٹے شخص کو لاحق ہے، مگر کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ اس کا حل اتنا سادہ اور آسان ہے۔
برمنگھم یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق میں وزن کم کرنے کیلئے سادہ ترین اور کامیاب ترین طریقے کا پتہ چلالیا گیا ہے، اور اس کیلئے آپ کو پانی کے سوا کسی چیز کی ضرورت نہیں۔ سائنسدانوں نے تحقیق کے شرکاء کے تین ماہ کے مشاہدے کے بعد معلوم کیا کہ جو لوگ کھانے سے نصف گھنٹے پہلے نصف لیٹر پانی پی لیتے ہیں، وہ محض تین ماہ میں تقریباً ساڑھے چار کلو گرام وزن کم کرلیتے ہیں۔ تحقیق کے دوران جن شرکاء نے صرف ایک کھانے سے قبل نصف لیٹر پانی پیا ان کا وزن تین ماہ میں تقریباً ایک کلو گرام کم ہواجبکہ جو شرکاء تینوں کھانوں سے نصف گھنٹہ قبل نصف لیٹر پانی پیتے رہے ان کا وزن 4.3 کلوگرام کم ہوا۔
یونیورسٹی آف برمنگھم کی لیکچرر ڈاکٹرہیلن پریٹی نے بتایا کہ اگر تین وقت پانی پینے کے ساتھ صحت بخش خوراک اورہلکی پھلکی ورزش کا بھی اہتمام کرلیا جائے تو نتائج مزید بہتر ہوجاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طریقے کی سب سے بڑی خوبصورتی اس کا سادہ پن ہے، تین وقت کھانے سے پہلے پانی پئیں اور وزن کم کریں۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے "Obesity" میں شائع کی گئی ہے۔

اگر آپ کو بھی پیروں یا ٹانگوں کی سوجن کا مسئلہ درپیش ہے تو ان مشوروں پر عمل کرکے اس مصیبت سے نجات حاصل کرسکتے ہیں


پیروں اور ٹانگوں میں سوجن کی وجہ سے کافی زیادہ تکلیف ہوتی ہے لیکن اس سے نجات ممکن ہے اور اگر آپ ذیل میں دئیے گئے مشوروں پر عمل کریں تو آپ اس
 تکلیف بچ سکتے ہیں۔
ورزش اور سوئمنگ
پاؤں کی سوجن کم کرنے کے لئے اپنی ٹانگوں کو حرکت دیں اور اس مقصد کے لئے ورز ش اور سوئمنگ سب سے بہترین طریقہ ہے۔چہل قدمی ضرور کریں کہ اس سے آپ کے خون کی گردش کنٹرول میں رہے گی اور پاؤں میں خون نہیں جمے گا جس سے درد سے نجات ممکن ہوسکے گی۔اسی طرح سوئمنگ کرنے سے بھی جسم چاک و چوبند رہتا ہے اور پاؤں کی سوجن بھی جاتی رہتی ہے۔
ٹانگیں اونچی رکھیں
جب آپ سوتے یا بیٹھتے ہیں تو ٹانگوں کی جانب خون کی گردش تیز ہوجاتی ہے۔جس کی وجہ سے پاؤں مین سوجن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں لہذا جب بھی سوئیں یا بیٹھیں تو کوشش کریں کہ آپ کے پاؤں تھوڑے سے اوپر ہوں۔رات کو سوتے ہوئے اپنی ٹانگوں کے نیچے کوئی چیز رکھ لیں۔اگر جاگتے میں ٹانگوں کو کو سینے سے تھوڑا سا اوپررکھیں تو خون کی گردش ٹانگوں کی جانب کم رہے گی اور سوجن بھی ختم ہوگی۔
زیادہ دیرایک ہی جگہ مت بیٹھیں
اگر آپ کی نوکری یا روٹین ایسی ہے جس میں آپ کو بیٹھنا پڑے تو کوشش کریں کہ زیادہ دیر نہ بیٹھے رہیں بلکہ تھوڑی دیر کے بعد اٹھ کر چہل قدمی کریں کہ اس طرح خون ٹانگوں میں نہیں جمے گا ۔
سفر میں اونچی جرابیں پہنیں
اگر لمبا سفر کرنا مقصود ہوتو کوشش کریں کہ لمبی جرابیں پہنی جائیں۔گو کہ انہیں پہننے سے کوفت ہوتی ہے لیکن یقین جانئے کہ وہ لمبے سفر میں پاؤں پر سوجن نہیں ہونے دیتیں۔
نمک کا استعمال کم کریں
اپنے کھانے میں غذائیت والے کھانوں کا انتخاب کریں اور نمک کا استعمال کم کردیں۔زیادہ نمک کھانے کی وجہ سے پانی جسم میں ہی رہتا ہے جس کی وجہ سے ٹانگوں اور جسم کے دیگر اعضاء پر سوزش ہوجاتی ہے۔
چائے اور کافی کا استعمال کم کردیں
اگر آپ چائے یا کافی کے شوقین ہیں تو اس کے استعمال میں کمی لائیں۔ان میں موجود کیفین کی وجہ سے جسم میں سوجن ہوجاتی ہے۔اسی طرح کیفین والے مشروبات جیسے کولا وغیرہ سے پرہیز کریں۔سگریٹ نوشی یا کسی بھی طرح کے تمباکو سے پرہیز کریں۔
اپنا وزن کم کریں
اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو جسم کا تمام بوجھ آپ کی ٹانگوں پر ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان میں سوجن آجاتی ہے لہذا اپنے وزن کو کم کرنے کی کوشش کریں۔ایسی خوراک کااستعمال کریں جس میں یورک ایسڈ کم ہو، گوشت سے پرہیز کریں اور زیادہ سبزیاں کھائیں۔
زیادہ سے زیادہ پانی پئیں
اگرآپ زیادہ پانی کا استعمال کریں گے تو جسم سے فاسد مادے پیشاب کے راستے نکلتے رہیں گے جس کی وجہ سے آپ کا جسم زہریلے مادوں سے ہوجائے گا۔ناصرف آپ کی ٹانگوں کی سوزش کم ہوگی بلکہ جلد بھی تروتازہ رہے گی۔
سوجن والی جگہوں کا مساج کریں
مساج کرنے سے خون کی گردش میں روانی آئے گی اور سوجن کم ہوتی جائے گی۔یاد رہے کہ مساج اوپر کی جانب کیا جائے۔
میگنیشیم سپلیمنٹ کا استعمال کریں
جسم میں میگنیشیم کی کمی کی وجہ سے سوجن اور درد ہوتی ہے لہذا اس کا استعمال بڑھا دیں۔دن میں 350ملی گرام میگنیشیم درد کے لئے کافی مفید ہے تاہم اس کو کھانے سے قبل اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔

نامردی دور ۔ وہ غذائیں اور مشورے جو درمیانی عمر کے مردوں کو پھر سے جوان بنادیں

وہ غذائیں اور مشورے جو درمیانی عمر کے مردوں کو پھر سے جوان بنادیں
وقت گزرنے کے ساتھ مردانہ جسم میں ٹیسٹاسٹیرون ہارمون کی کمی جسمانی صحت اور مردانہ طاقت میں کمی کا باعث بنتی ہے، لیکن اگریہ ہارمون قدرتی طور پر ہی جسم میں اچھی مقدار میں موجود رہے تو ادھیڑ عمر ہونے پر بھی مردنوجوانوں جیسی طاقت رکھتا ہے۔
 میں بتاتی ہیں کہ عمر بڑھنے کے باوجود جوانی برقرار رکھنے کا راز کچھ مخصوص غذاؤں میں ہے جن کے استعمال سے بآسانی یہ کرشمہ کیا جاسکتا ہے۔ مردوں میں توند بڑھنا، نیند کے کے مسائل، تھکاوٹ اور مردانہ کمزوری جیسی تمام علامتیں بناتی ہیں کہ ان کے جسم میں ٹیسٹاسٹیرون ہارمون کا لیول کم ہورہا ہے۔

کمر کے گرد جمع ہونے والی چربی مردانہ ہارمون کو زنانہ ہارمون میں بدل دیتی ہے جس کا لازمی نتیجہ مردانہ کمزوری کی صورت میں نکلتا ہے۔ ان تمام مسائل سے اپنی جوانی کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے حکیموں یا ڈاکٹروں کی نہیں بلکہ خوراک میں تبدیلی کی ضرورت ہے، اور اب آپ کو بتائے دیتے ہیں کہ ڈاکٹر کیرولین کے مطابق جوانی کی ضامن غذائیں یہ ہیں۔
* انڈے کی زردی
انڈے میں موجود کولیسٹرول ٹیسٹاسٹیرون ہارمون میں بدل جاتا ہے، لہٰذا مکمل انڈے کو اپنی خوراک کالازمی حصہ بنائیں، یہ بوڑھوں کو جوان کرنے کا آسان نسخہ ہے۔
* مکمل اناج:
کوشش کریں کہ ہر کھانے میں تقریباً 100 گرام مکمل اناج (مثلاً چاول یا گندم وغیرہ جس میں سے بھوسی علیحدہ نہ کی گئی ہو) استعمال کریں۔ یہ پراسٹیٹ کی صحت کا ضامن ہے اور مردانہ مسائل سے بچاتا ہے۔
* ٹماٹر: 
اس میں پائی جانے والی لائیکوپین پراسٹیٹ کے کینسر سے بچاتی ہے۔ اس کی چٹنی کو زیتون کے تیل اور گندم کی روٹی کے ساتھ استعمال کریں تو یہ مردانہ صحت کے لئے بہترین ہے۔
* تربوز:
اس میں پوٹاشیم کی کثرت ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھتی ہے، اور یاد رکھیں کے دوران خون کو بہترین حالت میں رکھنا مردانہ صحت کا بنیادی ترین عنصر ہے۔
* کھمبی:
پالک، مچھلی اور خصوصاً کھمبی کھائیں، ان میں زنک پایا جاتا ہے جو مردانہ صحت اور خصوصاً بڑھتی عمر کے ساتھ مردانہ طاقت کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے، ان غذاؤں سے زنک حاصل کریں اور کمزوری سے بچیں۔

مسوڑھوں خطرناک ترین بیماری سے نجات کیلئے انتہائی مفید قدرتی نسخہ

مسوڑھوں خطرناک ترین بیماری سے نجات کیلئے انتہائی مفید قدرتی نسخہ
http://desihakeem.blogspot.no/

اگر آپ کے دانتوں میں انفیکشن ہوگئی ہے اور بہت تکلیف ہے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ آج ہم آپ کو اس سے بچنے کا قدرتی طریقہ بتائیں گے۔
دانتوں کی اس انفیکشن کو عموماًبھی کہا جاتا ہے اور95فیصد بالغ افراد اس کا شکار ہوتے ہیں۔اس میں بیکٹیریا دانتوں ہر حملہ آور ہوتے ہیں اور دانتوں کو کمزور بناتے ہوئے سخت ہوجاتے ہیں اور دانت مستقل گندے اور خراب ہوجاتے ہیں۔برش کرنے کے دوران دانتوں سے خون بھی بہتا ہے جبکہ منہ سے بدبو بھی مستقل درد سر بن جاتی ہے۔اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو دانت ضائع بھی ہوسکتے ہیں۔آئیے آپ کو دانتوں کی اس بیماریسے بچنے کے طریقے بتاتے ہیں۔

*ایک کپ میں گرم پانی ڈال کر اس میں ایک چمچ نمک کا ڈالیں اور اس سے کلی کریں۔اس عمل کو دن میں کئی بار دہرایا جاسکتا ہے۔
*کوار گندل نہ صرف جلد کے لئے بلکہ یہ دانتوں کے لئے بھی بہت مفید ہے۔اس کے محلول کو دانتوں پر رگڑیں،بازار سے کوار گندل کا جیل بھی بآسانی مل جاتاہے۔اسے باقاعدگی کے ساتھ اپنے دانتوں پر لگائیں ۔
*دانتوں کے لئے شہد بہت زیادہ مفید ہے لہذا اپنے دانتوں پر شہد لگائیں۔
*لہسن میں انٹی بائیوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں لہذا یہ بھی دانتوں کے لئے بہت سودمند ہے۔تھوڑا سا لہسن پیس لیں اور اسے براہ راست متاثرہ دانتوں پر لگائیں۔

*زیتون اور ناریل کا تیل بھی انٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتا ہے لہذا اسے اپنے دانتوں پر باقاعدگی سے لگائیں اور دانتوں کا مساج کریں۔
*چنبیلی،دارچینی اور ادرک کی چائے بنائیں کہ ان تینوں اجزاءمیں جراثیم کے خلاف لڑنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔اس چائے کی کلی کریں اور دن میں تین بار استعمال کریں۔
*بیکنگ سوڈا سے دانتوں کو صاف کرنے کے بعد ایک چمچ سیب کا سرکہ لیں اور اسے ایک کپ پانی میں ڈال کر اس محلول سے کلی کریں۔
*دہی کا زیادہ استعمال کریں،ایسی دہی کا استعمال کریں جس میں چینی یا کوئی فلیور موجود نہ ہو۔

مردانہ قوت ۔ مفید مشورے اور آسان حل

تیز مصالحے والی غذائیں مردانہ قوت میں اضافے کا باعث
مردانہ قوت بڑھانے کے لئے مرد کئی طرح کے طریقے آزماتے ہیں ۔کچھ کا بھرپور فائدہ ہوتا ہے اور کچھ انتہائی مہلک بھی ثابت ہوتے ہیں۔آئیے آپ کو ایک انتہائی آسان طریقہ بتاتے ہیں جس پر عمل کرنے آپ کی مردانہ قوت بہت زیادہ بڑھ جائے گی۔
فرانسیسی یونیورسٹی آف گرے نوبل کے ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ مرد ہمیشہ چٹ پٹے ،تیز مرچ اور مصالحے دار کھانے کھانا پسند کرتے ہیں اور ایسی غذائیں مردانہ قوت میں اضافے کا باعث ہوتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے مردوں میں مردانگی کی خصوصیات پیدا کرنے والے ہارمون 148ٹیسٹوسٹیرون147 وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہ ہارمون مردوں کو مہم جو ، غصیلہ اور جنسی اعتبار سے پرجوش اور متحرک بناتا ہے، ایسے مرد ہمیشہ اپنی شریک حیات پر حاوی رہتے ہیں۔ماہرین کا کہنا تھا کہ گرم کری کھانے سے بھی مردوں میں اس ہارمون کی مقدار بڑھ سکتی ہے جس طرح سرخ مرچ کھانے سے بڑھتی ہے۔

وزن کم کرنے کے پچاس مفید مشورے

ایک مشروب جو آپ کو موٹا نہیں ہونے دیتا، سائنسدانوں نے ثبوت بھی دے دیاجہاں موٹاپہ کینسر جیسی کئی مہلک بیماریوں کا باعث بنتا ہے وہیں موٹاپے کا شکار شخص احساس کمتری کا شکار ہو جاتا ہے اور اس مصیبت سے نجات پانے کے لیے طرح طرح کی مہنگی ادویات ،بیلٹ اور ورزشی کورسز کا سہارا لیتا ہے لیکن عموماً وزن کم کرنے میں ناکام رہتا ہے۔ اکثر اوقات یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ وزن کم کرنے کے چکر میں مختلف ادویات کے استعمال سے موٹاپے کے مریض اپنی صحت خراب کر بیٹھتے ہیں۔ لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، سائنسدانوں نے موٹاپے سے نجات کا ایک فطری طریقہ بتادیا ہے جس پر عمل کرکے نہ صرف آپ موٹاپے سے نجات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اپنی صحت کو بھی خراب ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:موٹاپا ذیابیطس، دل اور خون کی بیماریاں پیدا کرتا ہے; عالمی ادارہ صحت
پولینڈ کی پوزنن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تحقیق سے پتا چلایا ہے کہ سبز چائے کا مسلسل استعمال موٹاپے کا شکار افراد کے لیے انتہائی مفید ہے اور انہیں اس سے نجات دلا سکتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موٹاپے کے مریض اس سے نجات کے لیے عموماً فاقہ کرتے ہیں، لیکن وہ نہیں جانتے کہ لمبے وقت کے بعد جب وہ کھانا کھاتے ہیں تو اس کے انہضام کے بعد ان کے جسم میں کافی مقدار میں نشاستہ پیدا ہوتا ہے جو انہیں مزید موٹا بناکرتا ہے، لہٰذا وہ انجانے میں موٹاپا کم کرنے کی بجائے مزید موٹے ہوتے رہتے ہیں۔ سبز چائے میں ایسا جوہر پایا جاتا ہے جو جسم میں نشاستہ کی مقدار کم کرتا ہے جس سے آہستہ آہستہ موٹاپے کے مریض کا وزن کم ہوتا
جاتا ہے۔

موٹاپے سے چھٹکارا پانا ہے تو اس ایک چیز سے ہمیشہ بچ کررہیں! ماہرین نے واضح اعلان کردیاموٹاپہ بذات خود ایک بڑی بیماری ہے جو انسان کی زندگی پر براہ راست منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ موٹاپے کا شکار افراد ہزار جتن کے باوجود اس سے نجات حاصل نہیں کر پاتے کیونکہ عموماً وہ اس کی اصل وجوہات جانے بغیر ادویات اور دیگر حربے استعمال کرتے رہتے ہیں۔ اس مرض کے حوالے سے ہم اپنے قارئین کو گاہے بگاہے آگہی دیتے رہتے ہیں، آج بھی ہم آپ کو اسی حوالے سے ایک نئی تحقیق کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں ۔ اس نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے موٹاپے کا تعلق بالواسطہ دماغ سے جوڑا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی پریشانی معدے سے مقعد تک جانے والی آنت میں بگاڑ کا باعث بنتی ہے جس سے معدہ اور نظام انہضام متاثر ہوتا ہے اور متاثرہ شخص کا پیٹ پھول جاتا ہے، جس سے آدمی موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے۔ اگرچہ ہارمونز کا اتار چڑھاؤ اور کھانا دوبارہ گرم کرکے کھانے سے بھی یہ آنت متاثر ہوتی ہے لیکن اس کی سب سے بڑی وجہ ذہنی پریشانی ہی ہے۔
معدے سے مقعد تک جانے والی آنت ذہنی پریشانی، خوراک، ہارمونز اور بیکٹیریا کے حوالے سے انتہائی حساس ہوتی ہے۔ میرے پاس اکثر ایسے مریض آتے رہتے ہیں جنہیں ذہنی پریشانی کے باعث یہ مسئلہ لاحق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا شکار افراد کو دوست بیکٹیریا کی خوراک کا خیال رکھنا چاہیے، دوست بیکٹیریا کا خیال رکھنے کے لیے مریضوں کو لہسن ، پیاز، کاسنی کی جڑیں وغیرہ اپنی خوراک میں شامل کرنی چاہئیں۔ تیزی کے ساتھ کھانا کھانے سے بھی یہ مرض لاحق ہو سکتا ہے اس لیے ہمیشہ آہستہ آہستہ کھانا چاہیے۔ آخر میں پیٹرہورویل کا کہنا تھا کہ چونکہ پریشانی آنت میں بگاڑ کی سب سے بڑی وجہ ہے لہٰذا اس پر توجہ بھی دینی چاہیے۔
جاری ہے

اگر آپ کو بھی منہ کی بدبو جیسی مشکل درپیش ہے تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں، زندگی آسان ہوجائے گی

اگر آپ کو بھی منہ کی بدبو جیسی مشکل درپیش ہے تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں، زندگی آسان ہوجائے گی
منہ سے بدبو کا آنا آدمی کی خوداعتمادی کا خاتمہ کر دیتا ہے اور اس کو ذہنی مریض بنا کر رکھ دیتا ہے۔ آئیے آپ کو بتائیں کہ اس سے چھٹکارہ کیسے پایا جا سکتا ہے۔ اکثر لوگوں کو پتا نہیں چلتا کہ ان کے منہ سے بدبو آ رہی ہے یا نہیں، وہ اپنے منہ کی بدبو چیک کرنے کے اپنی ہتھیلیوں میں گہرے سانس لے کر اسے سونگھتے ہیں اور بدبو محسوس کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن یہ طریقہ غیرمؤثر ہے۔بدبو چیک کرنے کے لیے بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنی کلائی کو زبان سے چاٹیں اور اسے خشک ہونے دیں، خشک ہونے پر اسے سونگھیں، آپ کو پتا چل جائے گا کہ آپ کے منہ سے بدبو آ رہی ہے یا نہیں، اس مقصد کے لیے آپ کلائی کی بجائے کھانے کا چمچ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:منہ کی بدبو اورچھالے کسی بڑی بیماری کا پیش خیمہ 
منہ کی بدبو کی وجہ بیان کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ منہ میں موجود بیکٹیریا منہ میں ہی خوراک کی توڑ پھوڑ کا باعث بنتے ہیں جس سے سلفر پیدا ہوتا ہے، یہی سلفر منہ کی بدبو کا سبب بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹ بھر کر کھانا، سخت ورزش کرنا، منہ میں Sliva(ہارمون) کا کم پیدا ہونا اور ناشتہ نہ کرنا بھی منہ کی بدبو کا باعث بنتے ہیں۔
ماہرین کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر اوکوئے کا کہنا تھا کہ لوگ منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے فوری طور پر پودینہ یا اس سے بنی ادویات کی طرف جاتے ہیں لیکن یہ چیزیں الٹا منہ کی بدبوکو بڑھا سکتی ہیں۔ پودینہ کھانے سے آدمی میٹھے کی طرف راغب ہوتا ہے اور زیادہ میٹھا کھانے سے منہ میں مزید بیکٹیریا پیدا ہوتے ہیں جو بدبو میں اضافہ کر دیتے ہیں۔چیونگم اور پودینہ فوری طور پر تو بدبو ختم کر دیتے ہیں لیکن ساتھ ہی یہ اس میں اضافے کا باعث بھی بنتے ہیں۔اس کے خاتمے کے لیے مریض کوزیادہ مرچ مصالحے والے کھانوں، پیاز، لہسن اور کافی سے گریز کرنا چاہیے۔ گاجر اور سیب کی طرح کے چبا کرکھانے والے پھل اور سبزیاں بدبومیں اضافہ کرتی ہیں۔ڈاکٹر اوکوئے کا کہنا تھا کہ ترش اور کھٹی اشیاء منہ سے بیکٹیریا کا خاتمہ کرتی ہیں اور اجوائن، سونف ، دار چینی، الائچی اور لونگ بھی منہ کی بدبو کا بہترین حل ہیں
معزز قارئین اكرام اس بلاگ كا مقصد آپ كو دیسی ٹوٹكے اور گریلو علاج كے روائتی طریقہ كار سے آگاہ كرنا ہے. یہ نسخہ جات اور ٹوٹكے آپ كی دلچسپی كے لیے مختلف جرائد و رسائل سے پیش كیے جاتے ہیں. استعمال میں خرابی كی صورت میں آپ خود ذمہ دار ہیں
اگر آپ دیسی ٹوٹكے شئیر كرنا چاہتے ہیں یا كچھ پوچھنا چاہتے ہیں تو میل كیجیے
siden1993@gmail.com