متعلقہ بیماری کا نام لکھ کر تلاش کریں

وہ 3 غذائیں جو مردوں کو بھرپور ازدواجی زندگی کیلئے ضرور استعمال کرنا چاہئیں، ڈاکٹروں نے انتہائی مفید مشورہ دے دیا

مردانہ کمزوری ایک ایسا جھانسہ ہے جس کا شکار کسی بھی مرد کو کیا جا سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں نیم حکیموں کے کاروبار چمک رہے ہیں۔ اس حوالے سے مارکیٹ میں مہنگی ادویات بھی دستیاب ہیں مگر ہاورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مرد بہتر خوراک استعمال کریں تو انہیں کسی دوا کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ماہرین نے تحقیق کے بعد کھانے کی3 ایسی چیزیں بتائی ہیں جو مردوں کی ازدواجی زندگی کو خوشگوار بناتی ہیں۔ 
کافی
کافی کئی طریقوں سے انسان کو توانائی دیتی ہے۔ اس سے نہ صرف انسان کانظام انہضام اور نظام دوران خون بہتر ہوتا ہے بلکہ اس سے مسرت کے لمحات طویل تر ہو جاتے ہیں۔
کستورا مچھلی
یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ کستورا مچھلی جوش کو بڑھاتی ہے مگر بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ اس میں زنک اور وٹامن بی 6وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو مرد میں ٹیسٹاسٹرون نامی ہارمون پیدا کرتے ہیں، جس سے مردانہ طاقت میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے۔
پیازاور لہسن
پیاز اور لہسن میں فائیٹوکیمیکل(Phytochemical) پایا جاتا ہے جسے ایلیسین (Alicin) بھی کہتے ہیں۔ یہ کیمیکل خون کو پتلا کرتا ہے اور اس کی جسم میں گردش کو بہتر بناتا ہے اس لیے یہ دونوں چیزیں بھی مردکی ازدواجی زندگی خوشگوار بنانے کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں۔
برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر ایڈین کیسیڈی کا کہنا تھا کہ 148یہ تحقیق فینالک مرکبات اور مردانہ طاقت کے درمیان تعلق دریافت کرنے کے حوالے سے پہلی تحقیق ہے۔ درمیانی عمر اور بڑھاپے میں مردوں کو عموماً مردانہ کمزوری کا مسئلہ لاحق ہوجاتا ہے۔ جو لوگ زندگی میں اوپر بتائی گئی اشیاءباقاعدگی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں ان کو اس مسئلے کا سامنا نہیں کرتا پڑتا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

معزز قارئین اكرام اس بلاگ كا مقصد آپ كو دیسی ٹوٹكے اور گریلو علاج كے روائتی طریقہ كار سے آگاہ كرنا ہے. یہ نسخہ جات اور ٹوٹكے آپ كی دلچسپی كے لیے مختلف جرائد و رسائل سے پیش كیے جاتے ہیں. استعمال میں خرابی كی صورت میں آپ خود ذمہ دار ہیں
اگر آپ دیسی ٹوٹكے شئیر كرنا چاہتے ہیں یا كچھ پوچھنا چاہتے ہیں تو میل كیجیے
siden1993@gmail.com