متعلقہ بیماری کا نام لکھ کر تلاش کریں

آپ کی زبان کی حالت آپ کی صحت کے بارے میں کیا کہتی ہے؟ وہ معلومات جو کسی دن آپ کی زندگی بچاسکتی ہیں

آپ کی زبان کی حالت آپ کی صحت کے بارے میں کیا کہتی ہے؟ وہ معلومات جو کسی دن آپ کی زندگی بچاسکتی ہیں
انسانی جسم میں زبان کی حیثیت ایک ایسے عضو کی ہے جس کی مدد سے ہم تمام جسم کی صحت کا جان لیتے ہیں۔آئیے آپ کو زبان سے صحت کے بارے میں حال جاننے کا طریقہ بتاتے ہیں ۔یہ معلومات اس لئے بھی اہم ہیں کہ یہ کسی دن آپ کی یا آپ کے پیاروں کی زندگی بھی بچا سکتی ہیں۔
زبان کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاسکتاہے یعنی زبان کی چونچ، درمیانی حصہ اور اس کی جڑ(سب سے پچھلا حصہ)۔

مزید پڑھیں:زبان سے جانئے اپنی صحت کا حال 
صحت مند زبان
اگر ہمارا معدہ بالکل ٹھیک کام کررہا ہو اور ساتھ ہی جسم کے دیگر اعضاء صحت مند ہوں تو زبان کا رنگ سرخی مائل ہونے کے ساتھ اس پر سفید فلم کی کوٹنگ ہوتی ہے جو کہ ہمارے نظام انہضام کے لئے بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔
زبان پرسفید موٹی تہہ
اگر آپ کی زبان پر سفید رنگ کی دبیز تہہ موجود ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کا جسم صحیح طریقے سے اپنا فعل انجام نہیں دے رہا اور کہیں نہ کہیں آپ کی صحت میں مسئلہ درپیش ہے۔
پیلی تہہ والی زبان
اگر زبان پر لگی تہہ پیلے رنگ کی ہے تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جسم میں بہت زیادہ گرمی ہے جس کی وجہ سے آپ کو انفیکشن ہوسکتی ہے۔
نیم سفید زبان
اس طر ح کی زبان ہمارے معدے کی کمزوری کی طرف اشارہ کرتی ہے۔اس کی وجہ سے رفع حاجت میں تکلیف،شدید سردی کا لگنا،بہت زیادہ تھکاوٹ اور پیٹ میں درد ہوسکتی ہے۔اگر زبان پیلی اور خشک ہو تو یہ جسم میں خون کی کمی کی جانب اشارہ کرتی ہے اور یہ علامت مردوں کی نسبت خواتین میں زیادہ ہوتی ہے۔
سرخ چمکدار زبان
اس طرح کی رنگت ہمارے جسم میں شدید انفیکشن کی جانب اشارہ ہے۔ابتداء میں زبان کی نوک سرخ ہوتی ہے لیکن جیسے جیسے بیماری بڑھتی ہے ویسے ویسے بقیہ زبان بھی سرخ ہونا شروع ہوجاتی ہے اور ساتھ ہی اس پر سرخ دھبے بھی بننے لگتے ہیں۔اس کی وجہ سے بے خوابی اور بے چینی ہوسکتی ہے۔
اطراف کی جانب سے سرخ زبان
اگر زبان کے اطراف سرخ ہوں تو اس کی وجہ بہت زیادہ مصالحے والی غذائیں اور الکوحل کااستعمال ہے۔اس قسم کی زبان کامطلب ہماری انتڑیوں میں خرابی ہے اور ساتھ ہی جگرمیں گرمی ہے۔اس کے علاوہ یہ دوران خون میں خرابی،وٹامن کی کمی،گلے کی خرابی کی جانب اشارہ کرتی ہے۔
جامنی زبان
اس طرح کی زبان خواتین میں اس وقت دیکھنے کومل سکتی ہے جب انہیں ایام کے دنوں کی تکلیف ہو۔اس کی بڑی وجہ جسم میں وٹامنB2کی کمی بتائی جاتی ہے۔ایسے لوگ جوجسم میں مستقل درد کاشکار رہیں ان کی زبان کا رنگ بھی ایسا ہوسکتا ہے۔

مزید پڑحیں:دنیا کی سب سے لمبی زبان کی حامل نوجوان لڑکی کوشرمناک نوکری کی پیشکش 
نیلی زبان
اس طرح کی زبان انتہائی خطرناک بیماریوں کی علامت سمجھی جاتی ہے اور اس کا جلد علاج کیا جانا انتہائی ضروری سمجھا جاتا ہے۔اس طرح کی رنگت کی وجہ دل یا نظام تنفس میں خرابی ہے اور اس طرح کی زبان کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری،دمہ،دل کی خرابی،نمونیا لاحق ہوسکتا ہے۔
پیلی زبان
اس طرح کی زبان خال خال ہی دیکھنے کوملتی ہے اوراس کی ایک وجہ یرقان ہوسکتی ہے۔
کالی زبان
بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ ہماری زبان سیاہ ہوجائے لیکن اس کی کچھ وجوہات میں تمباکو کا استعمال،خراب اور گندے دانت،سانس کی بدبو ،مخصوص ماؤتھ واش کا استعمال اور ادویات شامل ہیں۔

انسان کے سینے میں تیزابیت کیوں ہوتی ہے؟ بالآخر سائنسدان اصل حقیقت سامنے لے آئے، سب کو حیران کردیا

انسان کے سینے میں تیزابیت کیوں ہوتی ہے؟ بالآخر سائنسدان اصل حقیقت سامنے لے آئے، سب کو حیران کردیا
سینے کی جلن اور بدہضمی عام بیماریاں ہیں اور تقریباً ہرشخص کبھی نہ کبھی ان سے دوچار رہ چکا ہوتا ہے، لیکن آخر سینے کی جلن اور بدہضمی کی وجہ کیا ہے؟ سائنسدانوں نے اس کی ایک انتہائی اہم وجہ دریافت کی ہے جو دلچسپ طور پر انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید بھی ہے، لیکن اس دریافت کے نتیجے میں انسانی نظام انہضام کو مردار خوروں کے نظام انہضام سے بھی جا ملایا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق سینے کی جلن اور بدہضمی معدے میں تیزابیت کی زیادتی کی وجہ سے ہوتی ہیں لیکن یہ تیزابیت انسان کے لیے نقصان دہ نہیں بلکہ مفید ہے کیونکہ اس سے انسان زہرخورانی(Food poisoning) جیسے مہلک مرض سے محفوظ رہتا ہے۔

مزید پڑھیں:معدے کی تیزابیت اور سینے میں جلن کے آسان نسخے
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زہرخورانی معدے میں موجود جرثوموں کی وجہ سے ہوتی ہے اور معدے میں موجود تیزابیت ان جرثوموں کا خاتمہ کر دیتی ہے۔ محققین نے جانوروں کی 68اقسام کے معدوں کی تیزابیت پر تجربات کیے ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلی سڑی خوراک پر زندہ رہنے والے جانوروں کے معدوں میں زیادہ تیزابیت پائی جاتی ہے، اور چونکہ گلی سڑی چیزیں کھانے کی وجہ سے زہرخورانی کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے پھر بھی جانور اس سے محفوظ رہتے ہیں ،اس کی وجہ ان کے معدے میں زیادہ تیزابیت کا ہونا ہے۔ شمالی کیرولینا سٹیٹ یونیورسٹی کی پروفیسر ڈکٹر ڈی اینا بیسلے کا کہنا ہے کہ انسان اپنے ابتدائی ارتقائی مراحل میں جب مردار جانوروں کا گوشت کھاتا تھا تو اسی تیزابیت کی وجہ سے زہرخورانی سے محفوظ رہتا تھا۔

اس آسان قدرتی نسخے کو آزما کر آپ ہاضمے کے تمام مسائل سے فوری چھٹکارا پاسکتے ہیں

اس آسان قدرتی نسخے کو آزما کر آپ ہاضمے کے تمام مسائل سے فوری چھٹکارا پاسکتے ہیں
اگرآپ ہاضمے کی خرابی میں مبتلاہیں اور کئی طرح کے علاج آزما چکے ہیں لیکن افاقہ نہیں ہورہا تو پریشان نہ ہوں اور ذیل میں دئیے گئے نسخے پر عمل کرکے اپنی پریشانی سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:غلطی سے چیونگم نگل لی جائے تو کتنی دیر تک پیٹ میں رہتی ہے ؟معمہ حل ہو گیا
اجزائے ترکیبی
10لیموں کا رس
تین چوتھائی کپ چینی
ایک کپ whey (دودھ کا پانی ) جو کہ بآسانی بازار سے مل جاتا ہے
تین کوارٹر فلٹر والا پانی
بنانے کا طریقہ
چینی کو ایک جار میں ڈال کر اس میں نیم گرم پانی کا ایک یا دو کپ ڈالیں اور چینی کو حل کرلیں۔جب چینی حل ہوجائے تو اس جار میں لیموں کا رس ڈالیں اور جار کو تین چوتھائی فلٹر والے پانی سے بھر دیں۔اس کے بعد اس میں wheyڈال کر جار کا ڈھکن اچھی طرح بند کریں اور اسے کمرے کے درجہ حرارت پر تین روز تک پڑا رہنے دیں اور پھر نکال کر فریج میں رکھ دیں۔آپکو روزانہ چھ اونس تک اس پانی کا استعمال کرناہے۔پانی ختم ہونے کے بعد آپ خود دیکھیں گے کہ آپ کو ہاضمے کی خرابی سے نجات مل گئی ہے۔آپ چاہیں تو اس نسخے کو دہرا بھی سکتے ہیں۔
معزز قارئین اكرام اس بلاگ كا مقصد آپ كو دیسی ٹوٹكے اور گریلو علاج كے روائتی طریقہ كار سے آگاہ كرنا ہے. یہ نسخہ جات اور ٹوٹكے آپ كی دلچسپی كے لیے مختلف جرائد و رسائل سے پیش كیے جاتے ہیں. استعمال میں خرابی كی صورت میں آپ خود ذمہ دار ہیں
اگر آپ دیسی ٹوٹكے شئیر كرنا چاہتے ہیں یا كچھ پوچھنا چاہتے ہیں تو میل كیجیے
siden1993@gmail.com