متعلقہ بیماری کا نام لکھ کر تلاش کریں

كچن میں ہاتھ جلے تو

اگر كچن میں كھانا بناتے ہوئے ہاتھ جل جائے تو جلے ہوئے پر كبھی بھی پانی مت  
ڈالیں اس طرح كرنے سے آپ كی جلد پر جلنے كا نشان پڑ جائے گا
اگر ہاتھ جل جائے یا بھاپ پڑ جائے تو آلو كدو كش كر كے لگانے سے جلن میں كمی ہوتی ہے. ٹماٹر پیس كر لگانے سے بھی فائدہ ہوتا ہے
تیز گرم چائے كا گھونٹ بھرنے یا گرم كھانا كھانے سے زبان جل جائے تو دو كیلے كھا لیں یا دودہ پی لیں ٹھنڈا دودہ بھی منہ میں ركھنے سے بھی افاقہ ہو جاتا ہے

پیٹ كے امراض

گیس اور قبض كے لیے
مولی اور مولی كے پتے شہد اور نمك كے ساتھ ملا كر كھائیں انشااللہ ایك ہفتے میں گیس اور قبض سے نجات مل جائے گی
Gas aor qabz ke liy.moli aor moli ke pate shehad aor namak ke sath mila kar khane se insha Allah ek hafte ke ander qabz aor gas sy nijat mil jaiye gi..
معدے كی تیزابیت اور كھٹے ڈكار
معدے كی تیزابیت دور كرنے كے لیے كم چكنائی والا ٹھنڈا دودہ روزانہ استعمال كریں تلی ہوئی مسالے دار چٹ پٹی مسالےدار چیزوں سے پرہیز كریں

دانتوں كی حفاظت

دانتوں كی حفاظت
دس تولہ لیموں كے چھلكے سكھا كر پیس لیں اس میں ایك تولہ نمك اور چھ ماشہ مشك كافور ملا كر ركھ لیں- دانتوں پر ملنے سے تمام میل اور پیلاہٹ دور ہو جائے
گی- دانت سفید اور شفاف ہو جائیں گے

dagh dhabe سالن كے داغ دھبے دور كرنا

سالن كے داغ دھبے دور كرنا
 سالن كے داغ دھبے دور كرنے كا طریقہ یہ ہے كے انھیں گرم پانی سے دھو لیں اور گلیسرین لگا كر آدھ گھنٹے كے لیے ركھ دیں اور پھر تازہ پانی سے دھولیں
......
جہاں دودھ كے داغ پڑے ہوں انھیں كئ بار ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اس كے بعد داغوں پر گلیسرین رگڑیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں دودھ كے داغ دور ہو   
جائیں گے
.....

كھانا سبزیاں اور گوشت

كھانا سبزیاں اور گوشت
كھانا پكانے كے دوران اگر ایك موم بتی كوچولہے  كے قریب ركھ دیا جائے تو   
كھانے كی خوشبو صرف كچن تك محدود رہتی ہے
khana pakany ke doraan agar ek moom bati ko cholhe ke qreeb rakh diya jaiye to khane ki khushboo bawarchi khane tak mehdood  rehti hai.
  پالك ابالتے ہوئے اگر اس میں چٹكی بھر كھانے كا سوڈا ڈال دیا جائے تو اس  كا  رنگ اور ذائقہ تبدل نہیں ہوتا 
مسور كی دال پكاتے ہوئے اگر اس میں ہلدی یا گھی شروع میں ہی ڈال دیا جائے تو 
   دال جلدی گل جاتی ہے
گوبھی كی بساند دور كرنے كے لیے اسے پكاتے وقت اس میں دو تین چمچے كچا دودہ ڈال دیں
كریلے صاف كر كے نمك لگا كر آدھا گھنٹہ ركھ دیں اور اس كے بعد مسل كر دھو لیں كڑواہٹ بلكل ختم ہو جائے گی
بھنڈی گوشت بناتے وقت اگر اس میں كچے آم كے چھلكے ڈال دیں تو اس كی لیس ختم ہو جائے گی
معزز قارئین اكرام اس بلاگ كا مقصد آپ كو دیسی ٹوٹكے اور گریلو علاج كے روائتی طریقہ كار سے آگاہ كرنا ہے. یہ نسخہ جات اور ٹوٹكے آپ كی دلچسپی كے لیے مختلف جرائد و رسائل سے پیش كیے جاتے ہیں. استعمال میں خرابی كی صورت میں آپ خود ذمہ دار ہیں
اگر آپ دیسی ٹوٹكے شئیر كرنا چاہتے ہیں یا كچھ پوچھنا چاہتے ہیں تو میل كیجیے
siden1993@gmail.com