متعلقہ بیماری کا نام لکھ کر تلاش کریں

دیسی ٹوٹكے

ایك تھیلی میں تھوڑا سا كپڑے دھونے كا پاوڈر ڈال كر اس كو كیبنٹ میں ركھ دیں اور اس كا منہ كھلا چھوڑ دیں دن بعد آپ دیكھیں گے كہ تمام لال بیگ (كاكروج )اس تھیلی میں مردہ پڑے ہوں گے
اگر پاؤں میں كانچ كا ٹكرا چب جائے اور نكالنا مشكل ہو رہا ہو تو اس جگہ پر پان میں لگانے والا چونا لگا دیں اور تھوڑی دیر سوكھنے پر كانچ نكالانا آسان ہو گا

ٹماٹر كا چھلكا اتارنے كے لیے ٹماٹر چھری پر لگا كر ہلكی آنچ پر تھوڑا گرم كریں چھلكا آسانی سے اترے گا

 میٹھے سوڈھے میں گھر كا پسا ہوا نمك ملا كر صبح شام دانت صاف كرنے سے دانتوں كی پیلاہٹ جاتی رہتی ہے

سبزیوں كے اچار میں اكثر سبزیاں نرم پڑ جاتی ہیں  اس سے بچنے كے لیے اگر اچار میں انگور كے كچھ دانے شامل كر دیے جائیں  سبزیاں نرم نہیں پڑتی


میك اپ اور چہرے كی دیكھ بھال



ناك سے سیاہ كیلوں كا خاتمہ
ناك پر اچھی سی كولڈ كریم كے ساتھ مساج كرنے كے بعد ململ كپڑے سے كریم اتار لیں    اب لیموں كے رس اور چھلكے كو ناك پر رگڑیں پھر كیلوں كو ہاتھ سے دبا كر نكال لیں
آنكھیں
آنكھوں كی خوبصورتی اور نظر كی بہتری كے لیے روزانہ رات كو سرمہ لگا كر سوئیں اور صبح صاف كر لیں اگر آپ روزانہ سرمہ نہیں لگا سكتے تو كم از كم چھٹی
والے دن ضرور لگا لیں
بھنویں گھنی كرنا
سرمہ سیاہ ایك تولہ كو زیتون كے تیل ڈھائی تولہ  میں اچھی طرح مكس كر لیں ہر روز بھنووں پر لگائیں چند روز میں فائدہ ہو گا
معزز قارئین اكرام اس بلاگ كا مقصد آپ كو دیسی ٹوٹكے اور گریلو علاج كے روائتی طریقہ كار سے آگاہ كرنا ہے. یہ نسخہ جات اور ٹوٹكے آپ كی دلچسپی كے لیے مختلف جرائد و رسائل سے پیش كیے جاتے ہیں. استعمال میں خرابی كی صورت میں آپ خود ذمہ دار ہیں
اگر آپ دیسی ٹوٹكے شئیر كرنا چاہتے ہیں یا كچھ پوچھنا چاہتے ہیں تو میل كیجیے
siden1993@gmail.com