متعلقہ بیماری کا نام لکھ کر تلاش کریں

وہ ایک قدرتی چیزجو آپ کے بالوں کو سفید ہونے دے نہ کبھی گرنے دے

کچھ لوگوں کے بال وقت سے پہلے ہی سفید ہوجاتے ہیں اور کچھ کے جلد گر جاتے ہیں لیکن اگرآپ سر میں ناریل کا تیل لگائیں تو اس طرح کے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔
ناریل کے تیل میں کاربوہائیڈریٹس،وٹامنزاور منرلز پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ سر کی جلد کے لئے بہت ہی زیادہ مفید ہے اور سر میں موجود خشکی،جوﺅں اورروکھا پن کو ٹھیک کرتا ہے۔اگر آپ ناریل کے تیل میں کڑی پتا ڈال کر ابالیں اور اسے سر میں لگائیں تو اس کی وجہ سے بال گنا بند ہوجائیں گے۔اسی طرح اگر لیموں پانی اور ناریل کے تیل کو ملاکر سر میں لگانے سے بھی بال گرنا کم ہوجائیں گے۔
ناریل کے تیل کو سر میں لگانے سے نمی بخارات بن کر نہیں اڑتی اور سر تر رہتا ہے جس کی وجہ سے بال روکھے اور بے جان نہیں ہوتے۔جن لوگوں کو سر میں بے پناہ پسینہ آتا ہے اگر وہ سر میں ناریل کا تیل لگائیں تو ان کا سر ٹھنڈا رہے گا اور پسینہ آنا بھی کم ہوجائے گا۔
اگرآپ سر میں سفید بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں تو رات کو سونے سے قبل ناریل کے تیل کو تھوڑا سا گرم کریںاور اس میں نیاز بو(لیونڈر)کا تیل شامل کریں۔اس تیل کے مکسچر کو رات کو سر میں لگائیں اور اگلے دن دھولیں۔آپ اس عمل کو تب تک دہراسکتے ہیں جب تک آپ کو مطلوبہ نتائج نہ مل جائیں۔

کیلوں کے استعمال کا ایسا نسخہ جو آپ کو شدید ترین کھانسی اور سینے کی بیماریوں سے فوری نجات دلادے

آپ نے کیلوں کوپیٹ ٹھیک کرنے کے لئے تو استعمال کیا ہوگا لیکن آج ہم آپ کوکیلوں کاایک ایسا استعمال بتائیں گے کہ جس کی وجہ سے آپ شدید ترین کھانسی اور سینے کی بیماریوں سے فوری نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
اجزاء اوربنانے کا طریقہ
دو کیلے درمیانے سائزکے
400ملی لیٹر ابلاہوا پانی
دو چمچ شہد یاچینی(شہد کی صورت میں اسے پانی ابالنے کے بعدڈالیں)

مزید جانئے: وہ ایک قدرتی چیزجو آپ کے بالوں کو سفید ہونے دے نہ کبھی گرنے دے
کیلوں کو کسی چمچ یا کانٹے کے ساتھ اچھی طرح پیس لیں،چمچ اور کانٹا لکڑی کا بنا ہو۔اب اس میں چینی ڈالیں اوراچھی طرح پیسیں اوراگرشہدڈالنے کا ارادہ ہوتو شہد کوآخرمیں ڈالیں۔اب اس میں ابلا ہوا پانی ڈالیں اور30منٹ تک پڑا رہنے دیں،اس کے بعد چھان اس محلول کودن میں چار بار استعمال کریں۔کچھ ہی دنوں میںآپ کی کھانسی ختم ہوجائے گی۔

صحت مند زندگی کیلئے قد کے حساب سے آپ کا وزن کتنا ہونا چاہیے؟ انتہائی مفید معلومات جانئے

اگرآپ کا وزن 65کلوگرام اور قد 5فٹ3انچ ہے اور آپ سمجھ رہے ہیں کہ یہ آئیڈیل ہے تو آپ بالکل غلط سمجھ رہے ہیںکیونکہ ابھی بھی آپ کاوزن ہونہیں جو ایک صحت مند آدمی کا ہوناچاہیے،آئیے آپ کوبتاتے ہیں کیسے۔

مزید جانئے: کیلوں کے استعمال کا ایسا نسخہ جو آپ کو شدید ترین کھانسی اور سینے کی بیماریوں سے فوری نجات دلادے 
عموماًآئیڈیل وزن دیکھنے کے لئے ایک طریقہ استعمال کیا جاتاہے جسے باڈی ماس انڈیکس(BMI)کہا جاتاہے لیکن ماہرین کا کہناہے کہ تمام انسانوں پر اس کااطلاق نہیں ہوسکتا جس کی وجہ ہرانسان کی ہیئت دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔یاد رکھیں کہ وزن اور صحت ایک ہی سمت میں نہیں جاتے لہذا ضروری ہے کہ صحت مند جسم کےلئے غذا کا خیال رکھا جائے۔جب بھی آپ وزن کم کرنے کےلئے ڈائٹنگ کا سہارا لیں گے تو اس کی وجہ سے آپ کے مسلز بھی کمزورہوں گے اور یہ کوئی اچھا طریقہ نہیں۔تاہم آپ ذیل میں دئیے گئے چارٹ سے اپنے وزن اور قد کاحساب لگا سکتے ہیں:

وہ 3 غذائیں جو مردوں کو بھرپور ازدواجی زندگی کیلئے ضرور استعمال کرنا چاہئیں، ڈاکٹروں نے انتہائی مفید مشورہ دے دیا

مردانہ کمزوری ایک ایسا جھانسہ ہے جس کا شکار کسی بھی مرد کو کیا جا سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں نیم حکیموں کے کاروبار چمک رہے ہیں۔ اس حوالے سے مارکیٹ میں مہنگی ادویات بھی دستیاب ہیں مگر ہاورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مرد بہتر خوراک استعمال کریں تو انہیں کسی دوا کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ماہرین نے تحقیق کے بعد کھانے کی3 ایسی چیزیں بتائی ہیں جو مردوں کی ازدواجی زندگی کو خوشگوار بناتی ہیں۔ 
کافی
کافی کئی طریقوں سے انسان کو توانائی دیتی ہے۔ اس سے نہ صرف انسان کانظام انہضام اور نظام دوران خون بہتر ہوتا ہے بلکہ اس سے مسرت کے لمحات طویل تر ہو جاتے ہیں۔
کستورا مچھلی
یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ کستورا مچھلی جوش کو بڑھاتی ہے مگر بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ اس میں زنک اور وٹامن بی 6وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو مرد میں ٹیسٹاسٹرون نامی ہارمون پیدا کرتے ہیں، جس سے مردانہ طاقت میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے۔
پیازاور لہسن
پیاز اور لہسن میں فائیٹوکیمیکل(Phytochemical) پایا جاتا ہے جسے ایلیسین (Alicin) بھی کہتے ہیں۔ یہ کیمیکل خون کو پتلا کرتا ہے اور اس کی جسم میں گردش کو بہتر بناتا ہے اس لیے یہ دونوں چیزیں بھی مردکی ازدواجی زندگی خوشگوار بنانے کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں۔
برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر ایڈین کیسیڈی کا کہنا تھا کہ 148یہ تحقیق فینالک مرکبات اور مردانہ طاقت کے درمیان تعلق دریافت کرنے کے حوالے سے پہلی تحقیق ہے۔ درمیانی عمر اور بڑھاپے میں مردوں کو عموماً مردانہ کمزوری کا مسئلہ لاحق ہوجاتا ہے۔ جو لوگ زندگی میں اوپر بتائی گئی اشیاءباقاعدگی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں ان کو اس مسئلے کا سامنا نہیں کرتا پڑتا۔
معزز قارئین اكرام اس بلاگ كا مقصد آپ كو دیسی ٹوٹكے اور گریلو علاج كے روائتی طریقہ كار سے آگاہ كرنا ہے. یہ نسخہ جات اور ٹوٹكے آپ كی دلچسپی كے لیے مختلف جرائد و رسائل سے پیش كیے جاتے ہیں. استعمال میں خرابی كی صورت میں آپ خود ذمہ دار ہیں
اگر آپ دیسی ٹوٹكے شئیر كرنا چاہتے ہیں یا كچھ پوچھنا چاہتے ہیں تو میل كیجیے
siden1993@gmail.com