متعلقہ بیماری کا نام لکھ کر تلاش کریں

صرف پانی پینے کا وقت تبدیل کرکے وزن میں تیزی سے کمی کیسے کی جاسکتی ہے؟ سائنسدانوں نے بہترین مشورہ دے دیا، موٹے افراد کیلئے خوشخبری

صرف پانی پینے کا وقت تبدیل کرکے وزن میں تیزی سے کمی کیسے کی جاسکتی ہے؟ سائنسدانوں نے بہترین مشورہ دے دیا، 
موٹے افراد کیلئے خوشخبری
وزن میں کمی کی کوشش میں خود کو ہلکان کرنے کے باوجود آپ کے وزن میں کمی نہیں ہورہی، تو آپ اکیلے نہیں کیونکہ یہ مسئلہ ہر موٹے شخص کو لاحق ہے، مگر کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ اس کا حل اتنا سادہ اور آسان ہے۔
برمنگھم یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق میں وزن کم کرنے کیلئے سادہ ترین اور کامیاب ترین طریقے کا پتہ چلالیا گیا ہے، اور اس کیلئے آپ کو پانی کے سوا کسی چیز کی ضرورت نہیں۔ سائنسدانوں نے تحقیق کے شرکاء کے تین ماہ کے مشاہدے کے بعد معلوم کیا کہ جو لوگ کھانے سے نصف گھنٹے پہلے نصف لیٹر پانی پی لیتے ہیں، وہ محض تین ماہ میں تقریباً ساڑھے چار کلو گرام وزن کم کرلیتے ہیں۔ تحقیق کے دوران جن شرکاء نے صرف ایک کھانے سے قبل نصف لیٹر پانی پیا ان کا وزن تین ماہ میں تقریباً ایک کلو گرام کم ہواجبکہ جو شرکاء تینوں کھانوں سے نصف گھنٹہ قبل نصف لیٹر پانی پیتے رہے ان کا وزن 4.3 کلوگرام کم ہوا۔
یونیورسٹی آف برمنگھم کی لیکچرر ڈاکٹرہیلن پریٹی نے بتایا کہ اگر تین وقت پانی پینے کے ساتھ صحت بخش خوراک اورہلکی پھلکی ورزش کا بھی اہتمام کرلیا جائے تو نتائج مزید بہتر ہوجاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طریقے کی سب سے بڑی خوبصورتی اس کا سادہ پن ہے، تین وقت کھانے سے پہلے پانی پئیں اور وزن کم کریں۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے "Obesity" میں شائع کی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

معزز قارئین اكرام اس بلاگ كا مقصد آپ كو دیسی ٹوٹكے اور گریلو علاج كے روائتی طریقہ كار سے آگاہ كرنا ہے. یہ نسخہ جات اور ٹوٹكے آپ كی دلچسپی كے لیے مختلف جرائد و رسائل سے پیش كیے جاتے ہیں. استعمال میں خرابی كی صورت میں آپ خود ذمہ دار ہیں
اگر آپ دیسی ٹوٹكے شئیر كرنا چاہتے ہیں یا كچھ پوچھنا چاہتے ہیں تو میل كیجیے
siden1993@gmail.com